Live Updates

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا

بدھ 18 جون 2025 13:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاانہوں نے 1999ء میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ء کو صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات