
کیش لیس اکانومی کے فروغ ،ڈیجیٹائیزیشن کو تیز کرنے کیلئے کمیٹی قائم
پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اوررقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے، شہبازشریف
بدھ 18 جون 2025 18:33

(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں و رقوم کی منتقلی کیلئے تاجروں کو ہدایات دی جا چکی ہیں اور عوامی سطح پر اس کے فروغ کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت خزانہ کے اس حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کیش لیس اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹائیزیشن کو تیز کرنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی جس کی صدارت وزیر اعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم کی صدارت میں کمیٹی ہفتہ وار اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اصلاحات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غیر رسمی معیشت کے خاتمے اور شفافیت کیلئے کیش لیس خریداری و رقوم کی منتقلی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رمضان المبارک میں شفاف، موثر اور بہترین طور سے حقداروں کو ڈیجیٹل والٹ سے رقم کی منتقلی یقینی بنائی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ سے رقوم کی منتقلی سے حقدار کو اس کا حق ملا اور بغیر کسی انسانی مداخلت کے شفاف طریقے سے امدادی رقم تقسیم ہوئی، معیشت کی بہتری کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی سرمایہ داروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات میں جنسی مظالم سے نسلیں متاثر ہوتی ہیں، یو این
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں بڑھتے جانی نقصان پر یو این کو تشویش
-
نگرانی اور جوہری توانائی کا پرامن استعمال: ایران میں آئی اے ای اے کا کردار
-
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز ہو گئے
-
موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟
-
بارشوں کا سیزن ہونے کے باوجود آبی ذخائر میں تشویش ناک کمی
-
سلامتی کونسل: غربت کا خاتمہ ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کے ساتھ، گوتیرش
-
غزہ: امدادی اداروں کے خدشات گھنٹوں میں حقیقت بننے کا خطرہ
-
جماعت اسلامی کا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر اور اسٹیبلشمنٹ صیہونی لابی کے نرغے میں ہیں، امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے
-
سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاونٹ بند،بجلی و گیس کنکشن کاٹنے کا فیصلہ
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں کی عام نیلامی کا عمل شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.