Live Updates

بانی پی ٹی آئی نے مشرق وسطی میں صیہونی طاقت کی مذمت کی ہے، شیر افضل مروت

بدھ 18 جون 2025 20:12

بانی پی ٹی آئی نے مشرق وسطی میں صیہونی طاقت کی مذمت کی ہے، شیر افضل مروت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشرق وسطی میں صیہونی طاقت کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اسرائیل کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شاید کوئی لیڈر ہوگا جو پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی نہ کرسکے۔ریاست پاکستان نے جو ایران اور اسرائیل کے معاملے پر پالیسی اپنائی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ہماری ریاست ایرانیوں کے ساتھ کھڑی رہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات