کراچی میں فلپائنی قونصلیٹ کے زیر اہتمام فلپائن کے 127 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

بدھ 18 جون 2025 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)کراچی میں فلپائنی قونصلیٹ کے زیر اہتمام فلپائن کے 127 ویں قومی دن کے موقع پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیاسی، سفارتی اور کاروباری حلقوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی تقریب کے وزیر اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، سابق چیرمین آباد حنیف گوہر، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، سیکریٹری داخلہ سندھ محمد اقبال میمن، وزارتِ خارجہ پاکستان کے سینئر افسران، ڈی جی فارن آفس کراچی عرفان سومرو، کراچی میں تعینات قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی، عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سالم الخنجری مختلف ممالک کے سفارتی حکام، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تعینات فلپائن کے سفیر ایمانوئل آر. فرنانڈیز اور کراچی میں فلپائن کے اعزازی قونصل۔جنرل ڈاکٹر عمران یوسف نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور فلپائن و پاکستان کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے روابط پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں فلپائنی کمیونٹی کے ارکان، مختلف قونصل خانوں کے نمائندگان، میڈیا کے افراد، اور مقامی تاجر برادری نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے فلپائن کی ثقافت، موسیقی اور کھانوں سے بھی لطف اٹھایا، جو کہ تقریب کا خاص حصہ تھے تقریب میں معزز مہمانوں کو فلپائن کی قومی روایت کے مطابق تحائف پیش کیے گئے۔