کمشنر کراچی سید حسن نقوی رواں ہفتے مختلف اداروں کے ہمراہ ذوالفقار آباد ٹر مینل کا دورہ کریں گے

بدھ 18 جون 2025 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ذوالفقار آباد ٹرمینل کا رواں ہفتے دورہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے دورے میں ذوالفقار آباد ٹرمینل کے مسائل کے حل کیلئے دورے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوگا یہ فیصلہ آج کمشنر آفس میں ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل کمشنر سید غلام مہدی شاہ،ڈی آ ئی جی ٹریفک سید پیرمحمد شاہ ڈی سی ساتھ جاوید نبی کھوسو ،ڈی سی کیماڑی را جہ طارق حسین چانڈیو کے علاوہ کے ایم سی ،شیل پاکستان، PSO، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے پی ٹی اور kwsc کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنرکراچی نے اجلاسی میں تمام اداروں سے بریفنگ لی جس میں کمشنر کو بتا یا گیا کہ 3200 ٹینکرزکوپارک کرنے کی کے ایم سی نے سہولیات جس میں 1400 دکانیں ، ور کشاپ اورمساجد جیسی سہولیات شامل ہیں مہیا کی ہیں ٹینکرز ایسو سی ایشن کے نمائیندوں نے کمشنر کو آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہمیں یہ سہولیات مہیا کر دی جائیں ہم فورا شیریں جناح کالونی سے وہاں شفٹ ہو جائینگے کمشنر کراچی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ میں بذات خود اس جگہ کا دورہ کرونگا اور تمام مسائل کو حل کرونگا تاکہ کراچی کا اہم مسئلہ حل ہو انھوں نے پولیس چوکی اور ورکشاپ کے قیام کے لئے فورا حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے KMC کے نمائندے فیصل رضوی کو ہدایت کی کہ آئیندہ دو روز میں آ ئیل ٹینکرز اور کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن اور متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگ کریں اور مجھے رپورٹ دیں۔کمشنر کراچی نے ایسو سی ایشن کو یقین دہانی کرائی کہ انشا اللہ یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔