Live Updates

جیل میں قید عمران خان آج بھی قوم کے لئے فکر مند ہیں: مسرت جمشید چیمہ

بدھ 18 جون 2025 22:08

جیل میں قید عمران خان آج بھی قوم کے لئے فکر مند ہیں: مسرت جمشید چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان اور بشری بی بی جیل میں نا حق قید ہیںاور انہیں آئیسولیٹ کیا جارہا ہے ،اس گرمی کے موسم میں چھوٹے سے سیل میں قید عمران خان آج بھی قوم کے لئے فکر مند ہیں۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بھی عمران خان کوان کی فیملی سے ملنے نہیں دیا گیا ، بچوں سے بات نہیں کرائی گئی اور حتی کہ بشری بی بی سے بھی ان کی ملاقات پر پابندی ہے ۔ یہ سب ظلم کر کے حکمران اپنے لئے صرف نفرت اکٹھی کر رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ جابر حکمران ظلم کے جیسے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیں عمران خان کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات