حکومت فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے،فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لئے اقدامات جاری ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

بدھ 18 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے،فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں معروف اداکار شوبز سٹار ایوب کھوسہ،پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام علی،قبائلی رہنما سرور خان ناصر اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے ملاقات میں فنونِ لطیفہ، تعلیم، سرمایہ کاری، ملک کی مجموعی صورتحال اور بلوچستان کی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے، ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی ،بلوچستان میں سکولوں اور فنی اداروں کی بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں ،ملک میں ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے تمام طبقوں کو مواقع دیئے جا رہے ہیں ،حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی اور قومی دھارے میں شمولیت کے لئے پُرعزم ہے،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مستحکم ہو گی،پاکستان ترقی، امن اور ہم آہنگی کی راہ پر گامزن ہے۔