اسرائیل ایران جنگ، سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

جمعرات 19 جون 2025 14:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)اسرائیل اور ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل (جمعہ کو)ہوگا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان، ایران اور روس کی حمایت حاصل ہے۔روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران تنازع پر اسرائیل اور ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ایرانی مفادات کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔