
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے ازبک سفیر کی ملاقات، مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
جمعرات 19 جون 2025 17:06
(جاری ہے)
انہوں نے ازبکستان کو سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور گوادر پورٹ سے منسلک ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی اعتبار سے موثر اور عالمی پائیداری کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ملاقات میں بلیو اکانومی کے اہم شعبوں جیسے فشریز، آبی زراعت، سمندری خوراک کی تیاری اور ساحلی سیاحت میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بھی غور کیا گیا جن سے خلیج، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں میں بہتر منافع کمایا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور نے تجویز پیش کی کہ ازبکستان اور قازقستان کی خشک بندرگاہوں کو پاکستان کی سمندری بندرگاہوں سے سڑک و ریل نیٹ ورک کے ذریعے جوڑ کر ایک تجارتی راہداری قائم کی جائے۔یہ منصوبہ 20 ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کے دروازے کھول سکتا ہے اور وسطی ایشیائی ممالک کو بحری معیشت میں موثر شرکت کا موقع فراہم کرے گا۔ملاقات میں مربوط لاجسٹک حل، بانڈڈ ویئر ہائوسز، ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سسٹم اور سمارٹ پورٹ انفراسٹرکچر جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جنید انوار چوہدری نے ازبکستان کو پاکستان کی بندرگاہی صنعت، جہاز سازی اور قابل تجدید سمندری توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان بلیو اکانومی، اختراع اور علاقائی انضمام پر مبنی طویل المدتی بحری شراکت داری کی بنیاد قرار دیا۔وفاقی وزیر کی تجویز پر دونوں فریقین نے تکنیکی ماہرین پر مشتمل مشاورتی ملاقاتوں کے فوری انعقاد پر بھی اتفاق کیا تاکہ ازبکستان کی بحری ضروریات اور پاکستان کی ممکنہ معاونت کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے۔وفاقی وزیر نے ازبکستان، قازقستان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی تعاون کی تجویز بھی پیش کی جس کے ذریعے گوادر پورٹ تک زمینی رسائی کو بہتر بنایا جا سکے اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے گوادر کو ایک تجارتی دروازہ بنایا جا سکے۔ازبک سفیر نے خصوصی طور پر فشریز اور سمندری خوراک کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ازبک تجارت کے لیے پاکستان میں آف ڈاک ٹرمینل مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔سفیر نے وزیر کو آگاہ کیا کہ ازبک تاجر برادری کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد کراچی کا دورہ کرے گا، جہاں وہ بندرگاہی انفراسٹرکچر اور بالخصوص میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کا جائزہ لے گا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس، بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 50 نئی ڈیزل-ہائیبرڈ بسوں کی خریداری کی منظوری دی
-
اسپیکر قومی اسمبلی فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ یکجہتی، نیک خواہشات کا اظہار
-
لیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار کے حوالے سے ورکشاپ
-
دعاہے دنیا میں امن قائم ہو ،ہر انسان کوسکون نصیب ہو‘مریم نواز
-
احسن اقبال کا زیر تعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ، جون2026 تک تکمیل کی ہدایت
-
پاکستان کاایٹمی پروگرام پوری قوم کاکریڈٹ ہے، خرم نوازگنڈاپور
-
محرم الحرام ، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
-
بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا انجنیئر مجاہد تنویر احمد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں 80 فیصد طلباء کے فیل ہونے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.