
ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا،وزیراعلیٰ پنجاب
جمعرات 19 جون 2025 21:40
(جاری ہے)
لوگوں کو کام چھوڑ کر،نوکری سے چھٹی لے کرعلاج اورادویات کیلئے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا۔911کلینک آن ویل آج پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ حقیقی انقلاب ہے،عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں تک رسائی کا انقلاب ہے۔ادویات لیکرلوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔ کلینک آن ویل فیز ٹو کے بروقت آغاز پرصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب اورپوری ٹیم کو مبارکبا ددیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے 245گاڑیوں سے شروع ہونے والے کلینک آن ویل پراجیکٹ کا شاندار عوامی فیڈ بیک آرہاہے۔کلینک آن ویل پر ڈاکٹر،ایل ایچ وی اورعملہ دیہات میں پہنچ کر فیلڈ ہسپتال کی صورت میں کام کررہے ہیں۔کلینک آن ویل پر زچہ بچہ کا علاج اورچھوٹے میڈیکل پروسیجر کی سہولت بھی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ کلینک آن ویل کے پہلے فیز میں گاڑی میں اے سی نہ ہونے پر دوسرے مرحلے کیلئے شاندار اے سی گاڑیاں پرچیز کی ہیں۔سرکاری ہسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کرانا بہت اچھا لگا۔خود پرچی بنواکرمیو ہسپتال میں علاج کروایا،ایم آر آئی سکین ہوئی اورانجکشن لگے۔ مریم نوازنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میو ہسپتال میں بہترین اورشاندار آرتھوپیڈک سرجن موجو دہیں۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کلینک آن ویل پراجیکٹ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کا مفت اورفوری علاج کیاگیا۔کلینک آن ویل میں بلڈ پریشر،سکریننگ اوردیگرامراض کے علاج کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں غذائیت قلت کاشکار بچوں کاکلینک آن ویل کے ذریعے فوری علاج کیا جائے گا۔کلینک آن ویل گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کیلئے ٹریک بھی کیا جائیگا۔فیلڈ سٹاف اورکلینک آن ویل کے ذریعے روزانہ 45ہزار لوگوں کو مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے۔چند ہفتے پہلے ہربنس پورہ میں کھڑے فیلڈ ہسپتال کااچانک معائنہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں نے علاج پر خوشی اورمسرت کا اظہار کیا۔فیلڈ ہسپتال میں زچہ و بچہ،حفاظتی ٹیکے،فیملی پلاننگ، ملیریا، ذیابیطس، جلدی امراض اوربچوں کے امراض کی بہترین سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہے،نئے بجٹ میں 100ارب روپے دے رہے ہیں۔ہسپتالوں میں جاکر ہر مریض سے خود فیڈ بیک لیتی ہوں۔لوگ اپنی فارمیسیاں چلا رہے ہیں اورسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائی نہیں ملتی تھی۔خود دیکھا کہ ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن کے کاٹن پڑے تھے اورمریضوں کو دوائیاں نہیں مل رہی تھی۔اب پورے پنجاب کے ہر ہسپتال میں مفت ادویات کیلئے اعلان کیا جاتا ہے،کسی ہسپتال میں کوئی ڈاکٹرباہر سے ادویات نہیں منگواسکتا۔انہوں نے کہا کہ نئے سال 2025-26میں صحت کی سہولتوں کا جال بچھا رہے ہیں۔لاہور میں بننے والے نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ہرمہلک مرض کا علاج ہوگا۔100بیڈکا چلڈرن ہسپتال،بلڈ ڈیزیز،بون میرو،آرتھو پیڈک اوردیگر ہسپتال بن رہے ہیں۔حقیقی خدمت کررہے ہیں،سیالکوٹ کے بائی الیکشن میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس، بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 50 نئی ڈیزل-ہائیبرڈ بسوں کی خریداری کی منظوری دی
-
اسپیکر قومی اسمبلی فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ یکجہتی، نیک خواہشات کا اظہار
-
لیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار کے حوالے سے ورکشاپ
-
دعاہے دنیا میں امن قائم ہو ،ہر انسان کوسکون نصیب ہو‘مریم نواز
-
احسن اقبال کا زیر تعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ، جون2026 تک تکمیل کی ہدایت
-
پاکستان کاایٹمی پروگرام پوری قوم کاکریڈٹ ہے، خرم نوازگنڈاپور
-
محرم الحرام ، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
-
بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا انجنیئر مجاہد تنویر احمد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں 80 فیصد طلباء کے فیل ہونے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.