کراچی، فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی 10روزہ پرانی لاش برآمد

گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی، متوفیہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی اور ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیاگیا، پولیس

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 20 جون 2025 11:26

کراچی، فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی 10روزہ پرانی لاش برآمد
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی 10روزہ پرانی لاش برآمد،رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی،پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ عائشہ خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئیں،پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔

خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ خان کا پوسٹ مارٹم ان کے خاندان کی درخواست پر کیا جائے گا۔ ان کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 83 سالہ عائشہ زوجہ ریاست اللہ خان کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی اور ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی معلوم ہوتی ہے اور وہ فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ہمسایوں نے ان کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کے بارے میں ان کے اہلخانہ کو مطلع کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح ہسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔

تاہم متوفیہ کے ورثا کا پولیس سے رابطہ ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔یادرہے کہ اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھیانہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی۔ پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں ''افشاں ''، ''عروسۃ''، ''آنچ''، ''بندھن'' اور ''شام سے پہلے'' جیسے مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے۔ ان کی اداکاری کو آج بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی شامل ہیں۔