
بھارت میں قیادت کا بحران ،سول اور عسکری قیادت ابہام اور انتشار کا شکار،ہر فریق ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے میں مصروف،سمت گنگولی کے ہوش ربا انکشافات
جمعہ 20 جون 2025 12:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے بیرون ملک جاکر پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا۔
بھارتی سیاسی قیادت، خصوصا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔مودی حکومت نےشکست پر عوامی احتساب کی ذمہ داری صرف فوجی قیادت پر ڈال دی ہے۔یہ خاموشی بھارت کی اس تاریخی روایت کو چیلنج کررہی ہے جس میں جوہر لعل نہرو کے دور سے بھارتی فوج پر سویلین کنٹرول کو مقدم سمجھا جاتا تھا۔انڈین ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی جانب سے بین الاقوامی ایئر شو میں دفاعی خریداری کے عمل میں خامیوں اور بدعنوانی پر مودی حکومت پر کڑی تنقیدجیسے واقعات سے بھارت میں عسکری اختیارات کے بڑھتے ہوئے کردار اور سیاسی قیادت کی پسپائی کی عکاسی ہوتی ہے ۔انیل چوہان کی طرف سے پاکستان کے خلاف جنگ میں طیاروں کی تباہی اور ایئر فورس کی کھلی شکایات دراصل قیادت میں دراڑ کا مظہر ہیں، جہاں ہر فریق ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے میں مصروف ہے۔یاد رہے کہ ایک طرف جب بھارتی عسکری اور سیاسی قیادت شدید ابہام اور تضادات کا شکار ہے دوسری طرف پاکستان کی سول اورملٹری قیادت عالمی دبائو کے باوجود یکجہتی، تدبر اور مکمل طورپرہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے معاملات سنبھال رہی ہے۔ بھارت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول بکھرتا ہو انظر آتا ہے،جبکہ پاکستان میں سول قیادت اہم سٹریٹجک فیصلے عسکری قیادت کو سونپتی ہے ۔ بھارت کو اب شفافیت کی کمی نہیں بلکہ قیادت کے بحران کا سامنا ہے۔ دنیا یہ منظر واضح طور پر دیکھ رہی ہے ۔بھارتی قیادت کی صفوں میں ہم آہنگی نہیں بلکہ انتشار واضح ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی برآمدات میں جولائی 2025میں 16.43فیصد اضافہ،حجم 2.68ارب ڈالر رہا
-
گاڑیوں، موٹرسائیکل کی فائلز، نمبر پلیٹس اور کارڈ کے ڈلیوری چارجز میں اضافہ متوقع
-
گورنر خیبر پختونخوا نے بیلجیئم کے سابق وزیراعظم اور رکن یورپی پارلیمنٹ ایلیو ڈی روپوسے ملاقات
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت ضم اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لئے کمیٹی کااہم ا جلاس
-
سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اجلاس
-
کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی، صورتحال پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا، مرتضی وہاب
-
صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع
-
وزیرِ اعلی سندھ کو کمشنر کراچی کی بارشوں سے متعلق رپورٹ پیش
-
پنجاب میں 1336ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق1547زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ
-
کوئی جماعت موسم کو قابو یا تبدیل نہیں کر سکتی، شازیہ مری
-
پنجاب حکومت کا اچھرہ بازار اپ لفٹنگ منصوبے پر 80 کروڑ خرچ
-
ووٹ ڈالا مگر ساڑھے 4 سالوں میں کام کچھ نہیں نکلا، کامران ٹیسوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.