پاک امریکا بڑھتے تعلقات اورفیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات پربھارت نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں

جمعہ 20 جون 2025 20:50

پاک امریکا بڑھتے تعلقات اورفیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات پربھارت نے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی تاریخی ملاقات اور پاک امریکا بڑھتے تعلقات کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹ کی فیکٹری کھول کر پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔بھارت کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی جعلی خبروں کی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ عالمی سطح پر "معرکہ حق" میں ہونے والی بدترین سفارتی و سیاسی شکست کو جھوٹے بیانیے سے چھپایا جا سکے۔

بین الاقوامی سطح پر حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی پیش رفت نے بھارت کو شدید خفت سے دوچار کیا ہے۔ اس شرمندگی کو چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پرانی چال ایک بار پھر دہرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے جعلی بیانیہ تراشنے کے لیے سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ویب سائٹس کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے اور بھارت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا اور سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی موجودہ مایوسی اور جھوٹ پر مبنی مہم اس کی سفارتی تنہائی اور اخلاقی شکست کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستانی حکام اور عوام نے ان بھارتی ہتھکنڈوں کو کھلا جھوٹ اور شرمناک کوشش قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جعلی خبروں اور ریاستی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا نوٹس لے۔