اسحاق ڈار او ائی سی وزراء خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے

جمعہ 20 جون 2025 22:23

اسحاق ڈار او ائی سی وزراء خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار21 اور 22 جون کو منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس اور اسلامی تعاون یوتھ فورم ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے جمعہ کو استنبول پہنچ گئے جہاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ کی آمد پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، قونصل جنرل نعمان اسلم اور ترکی کی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔