سندھ اسمبلی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا 72 واں یوم پیدائش منایا گیا

ہفتہ 21 جون 2025 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) سندھ اسمبلی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کوعقیدت، دعائوں اور محبت کے ساتھ منایا گیا۔ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر/قائم مقام گورنر سید اویس قادر شاہ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ڈپٹی اسپیکر انتھنی نوید اور سینئر پیپلز پارٹی رہنمائوں نے کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، سابق اسپیکرز نثار کھوڑو اور آغا سراج درانی نے بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پروزرا ،اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں نے محترمہ کی یادیں تازہ کیں اور ان کے حوصلے، قیادت اور ہمدردی کو سراہا۔اسپیکر/قائم مقام گورنرسندھ اویس شاہ نے محترمہ کی جدوجہد کو پاکستان میں جمہوریت، انصاف اور امید کی مشعل قرار دیا۔