چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اعجاز حسین جکھرانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 21 جون 2025 17:24

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اعجاز حسین جکھرانی کی والدہ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے اعجاز حسین جکھرانی کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نےکہا کہ والدہ کا دنیا سے رخصت ہو جانا ایک ایسا صدمہ ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ماں کا رتبہ بے مثال اور دعاؤں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز جکھرانی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔