حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
ہفتہ 21 جون 2025 18:02
(جاری ہے)
ٹرمپ نے یوکرائن کی جنگ ختم نہیں کروائی بلکہ مزید آگ بھڑک رہی ہے۔ پورے مشرق وسطیٰ کا امن تباہ ہورہا ہے اور حکومت امن کے نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنے کی بات کررہی ہے۔ یہ سب افسوس ناک اور غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔دریں اثنا مری میں سوشل میڈیا کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرے، بلوچستان کی محرمیاں دور کرے اور نوجوانوں کو سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف تحریک کو موخر کیا ہے، جماعت اسلامی کی تحریک کے نتیجہ میں عوام میں آئی پی ہیز کے ظالمانہ معاہدوں کے بارے میں آگاہی آئی اور حکومت معاہدوں پر ںظرثانی کے لیے تیار ہوئی۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پورے نظام کی تبدیلی ضروری ہے اور اس کے لیے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ موجودہ نظام انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے، گزشتہ اٹھہتر برسوں سے اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، جاگیردار مل کر یہ نظام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں ایک ہی طرح کے لوگ ہیں، انہوں نے مل کر سابقہ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دی اور یہ سبھی اپنی تنخواہوں میں اضافے کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے اسلام کا پیغام عام کریں، فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام ہی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
صنم جاوید کی جیل میں اچانک طبعیت خراب، ہسپتال منتقل کردیا گیا
-
ماہانہ 5 سے 6 لاکھ روپے تنخواہ کا لالچ، روس یوکرین جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف
-
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بڑا ریلیف دے دیا
-
کسٹمز کے گودام میں آگ لگنے سے 100 سے زائد گاڑیاں جل کر راکھ، 35 افراد جھلس کر زخمی
-
ثاقب سکندر نامی شہری کو وفات شدہ ظاہر کرنے کے معاملے پر نادرا کی وضاحت جاری
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈیرے پر فائرنگ، رکن اسمبلی ایوب گادھی زخمی، 3 افراد قتل
-
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، کسی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے، ایران کا اعلان
-
مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کردیا
-
تھائی لینڈ کی کال کوٹھڑی سے رہائی پانے والی مریم کی آپ بیتی
-
سپین: ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ سے مسافروں کا انخلاء شروع
-
ایران نے 47 سال ہمیں بیوقوف بنایا، ایران کو مزید یہ موقع نہیں ملے گا کہ وہ امریکہ کا مذاق اڑائے، ٹرمپ
-
احسن اقبال نے پٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کا جواز بیان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.