عالمی ماہرین نے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی سے مسترد کردیے

ہفتہ 21 جون 2025 21:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)عالمی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی سے مسترد کر دئیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی ماہر امورِ سیکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کوبے نقاب کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر کرسٹین فیئر نے کہا کہ واضح شواہد موجود ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں 5 جنگی طیارے کھوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں کہ پاکستان ایئرفورس کو کوئی بڑا نقصان پہنچا ہو۔پروفیسر کرسٹین فیئر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے 20 فیصد نقصان کے دعوے پر حیرت زدہ ہوں۔