Live Updates

امریکہ کا دوہرا معیار ،چین ،ترکیہ ،سعودیہ ،ایران ،دوسرے ہم خیالوں کیساتھ چلنے کو ترجیح دی جائے‘اختر اقبال ڈار

اسلامو فوبیا کے شکار ممالک کیساتھ چلنے کی بجائے آنکھیں ،آپشن کھلے رکھنے ہوں گے‘ چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی

ہفتہ 21 جون 2025 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات پر کہا ہے کہ امریکی صدر کا دہشتگردی کے خاتمے پر پاکستان اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہنا اچھی بات ہے مگر امریکہ کو دوست سمجھنا اور اس کی دوستی پر انحصار کرنا بدبختی کا عندیہ تو ہوسکتا ہے نیک شگون نہیںہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہماری مائیں بہنیں بیٹیوں کو غزہ اور ایران میں مروایا جارہا ہے جنگ بندی پر ویٹو کیا جارہا ہے خوراک لینے کے لئے نہتے بھوکے قطار میں لگے مائوں بہنوں بچوں پر بمباری کی جارہی ہے دوسری طرف ہمارے سپہ سالار کو ظہرانہ دیا جارہا ہے ،یہ امریکہ کے دہرے معیار ہیں ،چند منٹوں میں اپنے مفادات کے مطابق موقف بدلنے والے ٹرمپ کے ساتھ چلنے کی بجائے چین ،ترکیہ ،سعودی عرب ،ایران اور دوسرے ہم خیالوں کے ساتھ چلنے کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ نے مسلم ممالک میں حکومتیں گرانے بنانے اور انہیں اپنے تابع بنانے کی خاطر عالم اسلام کے امن کو تباہ کیا ہے ،وقت کا تقاضہ ہے اور عالم اسلام بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے ،ہم نیوکلیئر پاو ر ہیں ہم دنیا کی سب سے بڑی تربیت یافتہ فوج رکھتے ہیں ،ہم ہی عالم اسلام کے بڑ ے ہیں اور آج ہمیں بڑا کردار ادا کرنا ہوگا ،اسلامو فوبیا کے شکار ممالک کے ساتھ چلنے کی بجائے ہمیں اپنی آنکھیں اور اپنے آپشن کھلے رکھنے ہوں گے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات