ایران سے 7سو سے زائد کشمیری طلبا انخلاء کے منتظر

اتوار 22 جون 2025 11:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) بھارت کےغیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرمیں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ 700سے زائد کشمیری طلباء اب بھی ایران کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ان کی فوری اور محفوظ منتقلی اور انخلا ء کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصرکھوئی ہامی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری طلباء تہران، کرمان، گیلان، شیراز اور اراک سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں بحران زدہ علاقوں سے باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ زخمی ہونے والے دو طالب علموں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے انخلا ء کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔