امریکی حملے کے بعد وزیراعظم اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

شہباز شریف نے اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر تعزیت کااظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 22 جون 2025 17:20

امریکی حملے کے بعد وزیراعظم اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، غیرمتزلزل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2025ء) وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امریکی حملوں اور اسرائیل کی بلااشتعال اور بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، شہباز شریف کی جانب سے ایران کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم نے امن کیلئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحدقابل عمل راستہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری اجتماعی کوششوں پر زور دیا، اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا، دنوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے پر زور دیا، اس دوران دونوں رہنماؤں کی طرف سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔