Live Updates

امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

اسرائیل اور امریکا کو جارحیت اور جنگی جرائم سے کون روکے گا اگر یہی حالت رہی تو تیسری عالمی جنگ ہوسکتی ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی

اتوار 22 جون 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،اسرائیل اور امریکا اقوام متحدہ کے عالمی چارٹرڈ کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں،ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہیں امریکا نے اسرائیل کے ساتھ دے کر اپنی حیثیت کا متنازعہ بنادیا ہے،فلسطین وغزہ میں مسلم نسل کشی کے خلاف اور سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرار دادوں پر ویٹو کرنا امریکہ اسرائیل کے پیچھے کھڑا ہے،امریکہ کو چاہیے تھا کہ وہ ایران اسرائیل تنازعہ وجارحیت کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرتا وہ خود جنگ کا فریق بن گیا،اقوام متحدہ عالمی قوانین پر عمل درآمد نہیں کراسکتی تو ایسے ادارے کو بند ہوجانا چاہیے،اسرائیل کی جنگی جرائم پر مبنی انسانیت سوز مظالم ومسلم نسل کشی پوری دنیا پر عیاں ہوچکی ہے،اقوام متحدہ صرف طفل تسلی سے کام چلانے کی بجائے عملی کردار ادا کرئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلائے،روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد غزہ میں شہید ہورہے ہیں،اسرائیل اور امریکا کو جارحیت اور جنگی جرائم سے کون روکے گا اگر یہی حالت رہی تو تیسری عالمی جنگ ہوسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں امریکہ کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے جنگ سے تباہی بربادی اور اموات ہوتی ہے معاملات خراب ہوتے ہیں،جنگ ہونے کے بعد بھی ڈائیلاگ ہونا ہے تو پھر جنگ کی بجائے بات چیت کی ٹیبل لگائی جائے،ایران پر امریکہ کا حملہ غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اس سے حالات خراب ہونگے،انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو،نریندر مودی الیکشن جیتنے اور آئندہ پانچ سال حکومتپر براجمان رہنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، اسرائیل ناجائز غاصب (ریاست)ہے اس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات