معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا. شہباز شریف
ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی بھی قائم کی جائے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی. وزیراعظم کی سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت
میاں محمد ندیم
پیر 23 جون 2025
15:42
(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکنانومی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی بھی قائم کی جائے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے، ہمیں بھی معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ فی الحال راست سسٹم سے 4 کروڑ صارفین مستفید ہو رہے ہیں اور وفاقی حکومت کے تمام مالیاتی لین دین راست نظام کے تحت کیے جا رہے ہیں. بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی کی قیادت وفاقی وزارت آئی ٹی کرے گی اور فنٹیک اس مالیاتی ایکو سسٹم کی ایک اہم کڑی ہے وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے نجی شعبے، مالیاتی ادارے اور حکومت مل کر جامع اقدامات کریں تاکہ پاکستان جلد کیش لیس معیشت کی جانب کامیابی سے بڑھ سکے.مزید اہم خبریں
-
بھارت اوردیگرممالک میں پٹرول سستا ہے لیکن پاکستان میں قیمتیں 415 روپے فی لیٹر تک کیوں پہنچ گئیں؟
-
انسولین کیلئے مغربی ممالک کی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی کوششیں، پاکستان کی مدد کیلئے روس میدان میں آ گیا
-
ایران کا مسئلہ حل ہونے کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جائیں گی
-
آبنائے ہرمز بحران کا فوری اور پرامن حل ضروری، یو این چیف
-
کیا ہم صرف معرکہ حق کا جشن مناتے رہیں گے ، لوگوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیں گے؟
-
محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
-
آبنائے ہرمز کی بندش نے گوادرپورٹ کو اہم ترین مقام دلا دیا، ہمیں اس پر جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا
-
ایران سے سستا تیل لانے کی اجازت دی جائے، زرمبادلہ بچے گا اور پیٹرول 300 روپے ملے گا
-
ایران جنگ: ترسیلات پر انحصار کرنے والے پاکستانی گھرانے پریشان
-
صدر آصف زرداری کی وفاقی حکومت کو عوام کو مہنگائی میں کمی کیلئے ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
-
آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا
-
پنجاب حکومت پر واجبات کا بوجھ لادنے کی ذہنیت برداشت نہیں کروں گی، تمام مالی واجبات کلیئر کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.