
بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے اعلی تعلیم اور ترقی کے دروازے کھول دئیے ، وزیر اعلی
پیر 23 جون 2025 17:52

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر مسئلے کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
اگر بلوچستان کے مسئلے کا حل بات چیت سے نکلتا ہے تو اس سے زیادہ خوبصورت بات اور کیا ہوسکتی ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے مسئلے پر بات کرنے کے بجائے بندوق سے بات کی جارہی ہے ۔اگر وہ بندوق کے ذریعے بات کریں گے تو ایسا ہی جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں ہم ان کو یونیورسٹیز اور کالجز میں بھیج رہے ہیں اور تعلیم کی طرف راغب کررہے ہیں۔ بلوچستان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہم بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آکسفورڈ اور ہارورڈ سمیت دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیز کے دروازے کھول رہے ہیں ۔دوسری جانب بلوچستان کے نوجوانوں کو دہشت گرد خودکش بنا رہے ہیں۔ واضح طور پر یہی ہم میں اور ان میں فرق ہے۔ لاپتہ افراد کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر بلوچستان اسمبلی میں خاص قانون سازی کی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے الزامات ریاست یا ریاستی اداروں پر نہ لگیں اور الزامات کا راستہ ہمیشہ کے لیے روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ۔پوری قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے حالات کو بہتر کیا جاسکے۔
مزید قومی خبریں
-
ڈالر کی قیمت میں دو ہفتے کے بعد روپے کے مقابلے میں کمی
-
18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
-
لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا
-
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسلام آ باد پولیس نے مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا
-
بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے،بیرسٹر گوہر
-
دادو، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
-
جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، پشاور آفس کا دورہ
-
گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی،فیصل کریم کنڈی
-
موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، مصدق ملک
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.