Live Updates

جنگ جاری ٹرمپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، ترجمان خاتم الانبیا یونٹ

منگل 24 جون 2025 02:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایرانی فوج کے خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی 3 بڑی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جنگ جواری ٹرمپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کی طرف سے انجام دیا، جو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام ایک دم توڑتی صہیونی حکومت کو زندہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکی حملہ ایران کے لیے جائز اور متنوع اہداف کے دائرے کو مزید وسیع کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا سخت آپریشنز اور شدید نتائج کا انتظار کرے، اللہ کا حکم ہے دشمن کے مقابلے کے لیے جو ہو سکے تیاری کرو، اللہ نے حکم دیا کہ قوت تیار کرو جس سے تم دشمن کو ڈرا سکو۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں کود چکا ہے، امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، امریکی اقدام سے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کی راہ ہموار ہوگئی۔انہوںنے کہاکہ جنگ امریکا کے لیے ہرگز فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی، مجاہدین کے جوابی آپریشنز سے دشمن کو سرپرائز ملے گا، جنگ جواری ٹرمپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات