
عمران خان کو بڑے بڑے مائنس کرنا چاہتے تھے مگر وہ نہیں کر سکے، بیرسٹرگوہر
بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو خیبر پختونخواہ کی اسمبلی تحلیل کردیں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کی اسمبلی ہے ان کا ووٹ ہے وہ جیسے کہیں گے ویسا ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 24 جون 2025
11:52

(جاری ہے)
اگر بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 مقدمات درج ہوئے۔ جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے۔ پانچ دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی۔گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی سزائیں دی گئیں۔ کتابیں تک نہیں دینے دے رہے، رولز کی خلاف ورزی کر کے ملاقاتیں نہیں کرنے دیتے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرکاکہناتھاکہ ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی۔ ہمیں سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ انصاف ملے گا۔ امید ہیں مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی۔دوسری پارٹیوں کو مال غنیمت کے طور پر مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔ ہم چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملے تھے امید ہے ہمارا کیس لگ جائے گا۔چیف جسٹس خود ملے تھے، رہائی کیس سننے کے بعد ہوگی، امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ لگ جائے گی۔مخصوص نشستیں اس جماعت کا حق ہے جس کو عوام نے ووٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک کچھ لو اور کچھ دو کی بات ہے تو لوگوں نے مس گائیڈ کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان بارہا کہہ چکے تھے کہ کبھی بھی ڈیل کے تحت باہر نہیں آوں گا۔ بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں ہر قیمت میں رہائی ہونی چاہیے تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے اور انہیں 45 سال کی سزائیں دی گئیں تھیں۔
مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.