
فلسطینی ریاست پر رضامند ہوئے بغیر سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے. نیتن یاہو
ہماری طاقت ہی سب کچھ حاصل کرنے کی کنجی ہے ‘ عرب راہنماﺅں سے بات کرتے رہتے ہیں اور یہی چیز ان پر اثر ڈالتی ہے.اسرائیلی وزیراعظم
میاں محمد ندیم
منگل 24 جون 2025
14:07

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا جنگ ختم کرنے کے لیے مناسب حالات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فردو کی جوہری تنصیب پر بہت سنجیدہ حملہ ہوا ہے اور ہم وہ سب مکمل کر رہے ہیں جو ہمیں مکمل کرنا تھا نیتن یاہو نے زور دیا کہ انہوں نے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے کو ایران کے خلاف اپنی اپنی کارروائیوں سے پہلے ہی باخبر کر دیا تھا. ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں حیران نہیں کیا، وہ ہماری کارروائی سے پوری طرح باخبر تھے جب کہ انہوں نے مجھے بھی حیران نہیں کیا، میں بھی ان کی کارروائی سے پوری طرح باخبر تھا اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست پر راضی ہوئے بغیر سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا راستہ نکال لیں گے. سعودی عرب متعدد بار یہ موقف دہرا چکا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی تبھی ممکن ہو گی جب فلسطینی ریاست کے قیام کی سمت کوئی واضح پیش رفت ہو گی نیتن یاہو نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہماری طاقت ہی سب کچھ حاصل کرنے کی کنجی ہے وہ عرب راہنماﺅں سے بات کرتے رہتے ہیں اور یہی چیز ان پر اثر ڈالتی ہے. دوسری جانب اسرائیل اور ایران کے درماین بارہ دن تک جاری رہنے والی غیر معمولی جنگ کے بعد، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے نیتن یاہو نے آج ایک بیان میں کہا کہ سفارتی اور سیکورٹی سطح پر بھرپور کوششوں کے بعد ایران کے ساتھ مکمل جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بتدریج نافذ العمل ہو گا اور گزشتہ بارہ دنوں کے دوران جاری رہنے والی لڑائی کا خاتمہ کرے گا. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اپنے تحفظ اور کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ کارروائی کی آزادی کو برقرار رکھے گا نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں، کمانڈروں، سیکیورٹی فورسز اور عوام کا ان مشکل دنوں میں استقامت اور اتحاد پر شکریہ ادا کیا اس اعلان کے فوراً بعد اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر چھ مرتبہ راکٹ داغے گئے عرب نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ایران کے حملوں میں اسرائیلی علاقے بئر السبع میں کئی عمارتیں متاثر ہوئیں اور ان حملوں میں سات افراد ہلاک ہوئے. اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور جامع جنگ بندی کا نفاذ منگل کی صبح چار بجے سے ہو گا جس کا مقصد دونوں جانب سے جاری تنازع کا خاتمہ ہے ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا کہ وہ دونوں ملکوں کو اس بات پر مبارک باد دیتے ہیں کہ انہوں نے یہ اہلیت، حوصلہ اور فہم و فراست دکھائی کہ وہ اس جنگ کو ختم کر سکیں، جسے بارہ روزہ جنگ کہا جانا چاہیے. امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ تین اسرائیلی حکام نے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ اسرائیل جلد ایران پر اپنی فوجی مہم کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پیغام کو امریکا تک بھی پہنچا دیا گیا تھا واضح رہے کہ 13 جون سے اسرائیل نے ایران پر ایک بے مثال حملہ شروع کیا جس میں ایران کے فوجی ٹھکانوں، میزائل لانچنگ سائٹس اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اس دوران اسرائیل نے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور تقریباً 17 جوہری سائنس دانوں کو بھی قتل کر دیا جواب میں ایران نے اسرائیل کے کئی شہروں، خصوصاً تل ابیب، حیفا، اور بئر السبع کی طرف میزائل داغے اور ڈرون طیارے بھیجے. جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات اصفہان، نطنز اور انتہائی محفوظ فردو پر حملے کیے جبکہ ایران نے پیر کی شام قطر میں امریکی فضائیہ کی مرکزی کمانڈ برائے مشرق وسطی ”العدید“ اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں”عین الاسد“ اور ”التاجی“ پر حملے کیئے جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے صبح کے وقت اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا.
مزید اہم خبریں
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.