کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار800 روپے کی کمی ہوگئی

سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے کی سطح پر آگئی ہے، 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 جون 2025 20:19

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار800 روپے کی کمی ہوگئی
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جون 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔

آج سونے کی قیمت میں 3 ہزار800 روپے کمی ہوگئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3لاکھ 54 ہزار 365 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

 

دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 63 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 49 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 737 روپے 1 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 927 روپے 95 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 84 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

 
مزید برآں غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران، اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہوگئی ہے، دنیا بھر کی سٹاک مارکٹس میں بھی تیزی دکھائی گئی۔ خام تیل برینٹ کی قیمت تقریباً 9 فیصد گر گئی قیمت 70 ڈالر فی بیرل پر آگئی، امریکہ کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آ گیا۔