Live Updates

امیرجماعت اسلامی پنجاب کی کچے کے ڈاکوئوں کے ستائے شہریوں کے دھرنے میں شرکت

بدھ 25 جون 2025 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ چنا کی قیادت میں سندھ میں کچے کے ڈاکوں کے ستائے شہریوں کے احتجاجی دھر نے میں اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہو ئے،اس موقع پر انھوں نے شر کا ئ اور میڈیا سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم حکو مت سے سوال کر تے ہیں کہ سندھ اور جنو بی پنجاب کے شہریوں کو انھوں نے کیو ں ڈاکوؤں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے،پورا ملک کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے، مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے ڈاکوؤں سے عوام کو بچانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، اور بجٹ میں مختص سیکورٹی کے نام پرکروڑوں روپئے کہاں خرچ کیے جاتے ہیں، اندرون سندھ کشمور، کندکوٹ،دیگر اضلاع سے کچے کے ڈاکوؤں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، آصف علی زرداری اوربلاول بتائیں سندھ میں حکومت کیا کر رہی ہے،ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا یوں لگتا ہے سندھ حکو مت اورکچے کے ڈاکوؤں کا لوٹ ماراغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے کا معاہدہ ہو چکا ہے،ملک بھر سے لوگوں کو اغوائ کر کے قتل اور پچاس پچاس لاکھ تاوان مانگا جا رہا ہے،لگتا ہے ملک میں حکومت اور اس کی رٹ نام کی کو ئی چیز نہیں ہے، انھوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انسانی المیے پر از خود نو ٹس لیں اور حکومت کو عوام کے اس اہم تر ین مسئلے پر واضع ہدایات دیں۔

۔۔۔ اعجاز خان
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات