گورنر پنجاب کا 11بھارتی حمایت یافتہ خوارج کوہلاک کرنے پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش

بدھ 25 جون 2025 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں11بھارتی حمایت یافتہ خوارج کوہلاک کرنے پرپاک فوج کے جوانوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر معیز اور شہید لانس نائیک جبران کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کا بھی اظہارکیا ہے۔