جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی ہلاکت پرپاک فوج کو خراج تحسین

بدھ 25 جون 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں11بھارتی حمایت یافتہ خوارج کوہلاک کرنے پرپاک فوج کے جوانوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر معیز اور شہید لانس نائیک جبران کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کا بھی اظہارکیا ہے۔