
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا‘اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد
وزیر خزانہ کی ترامیم منظور کر لی گئیں ‘وفاقی کابینہ کی ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری‘شہبازشریف کی اجلاس میں شرکت
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 جون 2025
15:03

(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق ترامیم منظور کرلی گئیں، 201 اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، اپوزیشن کی تمام ترامیم کثرت رائے مسترد کردی گئیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے ترامیم پیش کرنے کا عمل بھی جاری ہے اس دوران حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اورنگزیب رمدے ارکان کی پیش کی جانے والی ترامیم سے متعلق حمایت یا مخالفت میں اپنی رائے پیش کر رہے ہیں.
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے وزیر خزانہ کو مشورہ دیا کہ مائیک نیچے کرلیں بار بار اٹھیں گے تو کمر میں درد ہوگا جس پر وزیر خزانہ نے مسکراتے ہوئے مائیک نیچے کرلیا حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، عالیہ کامران، نثار جٹ، زرتاج گل، شاہدہ اختر کی طرف سے ایوان میں بجٹ پر پیش کی گئی ترامیم کومسترد کردیا . اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ آج فنانس بل کی منظوری دے دی تھی وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظوری دی تاہم یہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی.مزید اہم خبریں
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
-
پشاورہائیکورٹ کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
-
عمران خان ضمانت کیس، فیملی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. چیف جسٹس
-
اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت کی علامت قرار
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین مانیٹری پالیسی رپورٹ محتاط لیکن متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے. ویلتھ پاک
-
نریندر مودی بھارت، چین تعلقات میں پیش رفت سے خوش
-
کراچی میں شدید بارش کے پیش نظرعام تعطیل‘اربن فلڈنگ سے شہرمیں10افراد ہلاک
-
صوابی میں سیلاب کی تباہی‘29 لاشیں برآمد، پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.