گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو امدادی چیکس کی تقسیم

جمعرات 26 جون 2025 19:24

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران مختلف شعبوں، بشمول میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے۔تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ کی جانب سے اخوت فاؤنڈیشن کو دو ملین روپے کا امدادی چیک دیا گیا، جو فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اویس اسد خان نے وصول کیا۔

(جاری ہے)

معروف کراٹے ماسٹر اشرف طائی کو ان کی طبی ضروریات کے لیے پانچ لاکھ روپے جبکہ عشرت افشاں کو گھر کے قرض کی ادائیگی کے لیے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔تقریب کے شرکاء نے مشکل وقت میں مالی تعاون فراہم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر یہ امدادی رقوم دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کے مسائل سے بہتر طریقے سے نمٹ سکیں۔واضح رہے کہ عشرت افشاں نے مالی مدد کے لئے امید کی گھنٹی پر درخواست دی تھی ، امید کی گھنٹی لوگوں کی امید کا مرکز بن چکا ہے ، جہاں لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاتاہے۔