Live Updates

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایڈز کونسل کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 26 جون 2025 21:23

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایڈز کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد چنڑ، ایم او سینٹرل جیل ڈاکٹرحامد محمود، اے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر ملک ارشد، اے ایم ایس نواب سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال، ٹیم لیڈر ایکٹو ہیلتھ آرگنائزیشن اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر نئی زندگی ٹرسٹ رانا محمد بلال سرورموجود تھے۔

اجلاس میں منیجر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن عمران خان نے ادارہ نئی زندگی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔انہوں نے ٹیکہ کے ذریعہ نشہ کرنے والے افراد میں ایچ آئی وی کی شرح میں کمی لانے اور نئی زندگی ٹرسٹ کی فیلڈ سروسز کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے پاکستان کے 62 اضلاع میں ٹیکے کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع بہاول پور میں اب تک 1,715 افراد کونئی زندگی ٹرسٹ کی جانب سے رجسٹر کیا چکا ہے اور نئی زندگی ٹرسٹ کی جانب سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کی بدولت ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر غلام مرتضیٰ نے نئی زندگی ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ایچ آئی وی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات