Live Updates

ایران پاکستان کے درمیان بڑے استحکام کی ضرورت ہے‘لیاقت بلوچ

اب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد ہونا چاہیے ‘لاہور ہائی کورٹ میں خطاب

جمعہ 27 جون 2025 02:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبے کو فی الحال شکست ہوئی ہے، عالم اسلام کو عسکری اقتصادی علم، ٹیکنالوجی کے میدان میں اکھٹا ہونا ہوگا ، ایران پاکستان کے درمیان بڑے استحکام کی ضرورت ہے، اب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، آواز خلق اور ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام کراچی شہدا ہال لاہور ہائی کورٹ میں بعنوان امریکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اور پاکستان کیلئے خطرات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 60ہزار افراد شہید ہوئے ، غزہ کے عوام نے قربانیاں دے کر دنیا میں بیداری پیدا کی ۔ایران کی قیادت اور عوام نے امریکی اسرائیلی حملے میں جرات و استقامت دکھائی ہے، حماس نے اسرائیلی منصوبے کو ملیامیٹ کر دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر اصغر مسعودی ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ،صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمن چوہدری، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ اور اسلم زار ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات