Live Updates

غزہ جنگ بندی کی کوئی نئی تجویز نہیں، ذرائع

اسرائیل نے بات چیت کے لیے مذاکراتی وفد مصر یا قطر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا،رپورٹ

جمعہ 27 جون 2025 14:45

غزہ جنگ بندی کی کوئی نئی تجویز نہیں، ذرائع
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) اسرائیلی چینل نے تین حکومتی وزرا کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ نظریاتی تو ہے لیکن عملی نتائج حاصل نہیں کر رہی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزرا نے عسکری سطح پر مزید کارروائی کرنے یا جنگ کے خاتمے اور معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت کا عندیہ دیا ہے۔ اس سے قبل تین سینئر اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ تل ابیب نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت کے لیے مذاکراتی وفد مصر یا قطر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

مذاکرات سے واقف ایک ذریعہ نے اطلاع دی ہے کہ مذاکرات فی الحال تعطل کا شکار ہیں۔ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو بچایا ہے اور اب وہی بنجمن نیتن یاہو کو بچائے گا۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف اپنے ملک میں چلائے جانے والے مقدمے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹرمپ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کے مقدمے کی بنیاد کو سیاسی محرک قرار دیا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات