
مقبوضہ کشمیر، ادھمپور میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی جاری
حریت کانفرنس کا نظر بند رہنمائوں کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش
جمعہ 27 جون 2025 19:44
(جاری ہے)
دریں اثنابھارت 3 جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ ہندو امرناتھ یاترا کی سیکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجی تعیناتی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے جموںمیں پیرا ملٹری آرمڈ پولیس کی مزید 180 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
بھارت نے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقراررکھنے کیلئے پہلے ہی علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ اور جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض کی گرتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو ختم کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش کے تحت نظر بند رہنمائوںکو طبی سہولیات سے محروم رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی، محمد اشرف صحرائی، الطاف احمد شاہ اور دیگر کئی افرادعلاج معالجہ کی عدم فراہمی کے باعث دوران حراست انتقال کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو جیلوںمیں جھوٹے مقدمات میں بند ہزاروں کشمیریوں کی رہائی کیلئے کردار ادا رکرنا چاہیے۔ادھر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ہسپتال کی انتظامیہ نے مقبوضہ جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر زبیر احمد کو داڑھی منڈوانے سے انکار پر سپیلائزیشن کورس میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا یہ اقدام مودی کے بھارت میں فرقہ وارانہ نفرت اور تعصب کاایک واضح عکاس ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.