آر پی او سے شیعہ علماء کونسل اور ڈویژن امن کمیٹی کے وفود کی ملاقات،سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 جون 2025 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا سے محرم الحرام کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علامہ اشتیاق حسین کاظمی صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب، علامہ عابد حسین شجائی ڈویژنل صدر، مولانا عمران علی حیدری،سید جابر حسین کاظمی جنرل سیکرٹری،سید محمد علی نقوی تحصیل صدر، سید اسد رضا کاظمی جنرل سیکریٹری،مولانا عبدالمجید نائب صدر اور سید حاکم علی بخاری شامل تھے۔

میٹنگ کے دوران محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات، باہمی تعاون اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،شرکاء نے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے اس موقع پر کہا کہ راولپنڈی ریجن میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام پُرامن اور باوقار طریقے سے گزارنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،محرم کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیز تقاریر و مواد کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،جلوسوں اور مجالس کے روایتی راستوں کی مکمل سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محرم الحرام کے حوالے سے ڈویژنل امن کمیٹی ممبران کے وفد کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، وفدمیں مولانا حافظ محمد اقبال رضوی چیئرمین امن کمیٹی،سید جاوید شاہ نقوی ممبر امن کمیٹی، شوکت عباس جعفری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ڈویژنل سیکرٹری، رضاء المصطفی نورانی جنرل سیکرٹری،قاضی محمد شکور ممبر امن کمیٹی، مفتی محمد کبیر میر جامع مسجد روڈ، یاسر اقبال رضوی میلاد فورس، اصغر خان بابر ممبر امن کمیٹی چیئرمین شاہین پیس فورس،غلام علی خان وائس چیئرمین، ابرار احمد شیخ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار،قاری خالد محمودعباسی ممبر امن کمیٹی، مفتی محمد ذیشان عمر ممبر امن کمیٹی،محمد یاسر اسمعیل سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران،صاحبزادہ محمد عثمان غنی جنرل سیکرٹری ڈویژنل ممبر امن کمیٹی،حافظ قاسم ایوب ممبر ضلعی امن کمیٹی اور علامہ الحاج سید زاہد عباس کاظمی صدر عزاداری کمیٹی پاکستان شامل تھے،دوران میٹنگ باہمی اعتماد اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پرغور کیا گیا۔