
آرپی او راولپنڈی کی ڈویژنل امن کمیٹی ممبران کیساتھ میٹنگ ،باہمی اعتماد اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز پرغور
جمعہ 27 جون 2025 22:35
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محرم الحرام کے حوالے سے ڈویژنل امن کمیٹی ممبران کے وفد کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ، وفدمیں مولانا حافظ محمد اقبال رضوی چئیرمین امن کمیٹی ،سید جاوید شاہ نقوی ممبر امن کمیٹی ، شوکت عباس جعفری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ڈویژنل سیکرٹری ، رضاء المصطفی نورانی جنرل سیکریٹری،قاضی محمد شکور ممبر امن کمیٹی ، مفتی محمد کبیر میر جامع مسجد روڈ ، یاسر اقبال رضوی میلاد فورس ، اصغر خان بابر ممبر امن کمیٹی چیئرمین شاہین پیس فورس،غلام علی خان وائس چیئرمین، ابرار احمد شیخ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار ،قاری خالد محمودعباسی ممبر امن کمیٹی ، مفتی محمد ذیشان عمر ممبر امن کمیٹی ،محمد یاسر اسمعیل سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ،صاحبزادہ محمد عثمان غنی جنرل سیکرٹری ڈویژنل ممبر امن کمیٹی ،حافظ قاسم ایوب ممبر ضلعی امن کمیٹی اور علامہ الحاج سید زاہد عباس کاظمی صدر عزاداری کمیٹی پاکستان شامل تھے،دوران میٹنگ باہمی اعتماد اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پرغور کیا گیا، وفد کے تمام شرکاء نے فرداً فرداً محرم الحرام کے دوران مکمل اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی طے پا چکی ہے،جلوس و مجالس کے دوران مربوط اور جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے سیکورٹی پروگرام کے مطابق یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک ریجن بھر میں مجالس پر 13900جبکہ جلوسوں پر 13700افسران و ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے، جلوسوں کے روٹ پر جلوس شروع ہونے سے قبل سرچنگ و سویپنگ کراوئی جائے گی ، CCTV کیمروں اوردیگر جدید ذرائع کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی علاوہ ازیں جلوس کے روٹس پرسنائپرزکو بھی تعینات کیا جائے گا ، مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدآمد کراویا جائے گا ،آر پی او نے مزید کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن و برداشت کا درس دیتا ہے اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام وسٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کو ہر ممکن یقینی بنایاجائے تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
-
پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.