
امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا مونڈیلیز کے حب، بلوچستان میں واقع پلانٹس کا دورہ - پاکستان میں امریکی کاروباری اداروں کی خدمات کو سراہا
جمعہ 27 جون 2025 22:44
(جاری ہے)
پاکستان میں مونڈیلیز انٹرنیشنل کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز میں کیڈبری ڈیری ملک، ٹینگ اور کیڈبری اکلیرز شامل ہیں۔ کمپنی پاکستان بھر میں 1100 سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کرتی ہے اور حب، بلوچستان میں دو پیداواری یونٹس کے ساتھ ملک بھر میں ایک مربوط تقسیمکار نظام رکھتی ہے۔
یہ دورہ مونڈیلیزکا پاکستان میں اپنی سماجی ذمہ داری اور پائیداری کے لیئے کیجانے والی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔ 2024 میں کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران مستحق بچوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا، جو کمیونٹی کی فلاح کے لیے اس کے عزم کی علامت ہے۔ مزید برآں، مونڈیلیز پاکستان نے شمس پاور کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اپنے ٹینگ پلانٹ کو سولر توانائی پر منتقل کیا، جو صاف اور کم لاگت توانائی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ 2024 میں کمپنی نے مدرز ڈے، عید اور دیوالی جیسے ثقافتی تہوار بھی منائے، جو پاکستان کی ثقافتی تنوع کے لیے ان کے احترام کا مظہر ہیں۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا: "امریکی کاروباری کمپنیاں طویل عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری، روزگار کی فراہمی، مقامی صنعتوں کو تقویت دینے اور پائیدار اقتصادی تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ امریکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔" امریکی حکومت پاکستان میں مختلف امریکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور ملازمتوں کے مواقع بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.