حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پرٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، وزیراعظم

جمعہ 27 جون 2025 22:46

حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پرٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثناء میر کی ملاقات،وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور ثناء میر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کے طور پر ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا امید ہے آپ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گیں ۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے کرکٹ سمیت کھیل کے ہر میدان میں مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں۔ اس موقع پر ثنائ میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز دیں امید ہے کہ حکومت پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور خصوصاً خواتین کی کرکٹ کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی ۔