فردوس عاشق اعوان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کا اعادہ

جمعہ 27 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے پاک ایران تعلقات کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے دورے کے دوران آئی پی پی کی سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایران اسرائیل تنازع پر ایران کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کی حمایت کے اعتراف کی تعریف کی اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان کی دور اندیش سفارتکاری کی تعریف کی، جس سے علاقائی کشیدگی کو روکنے میں مدد ملی۔آئی پی پی رہنما کی ایرانی سفیر سے ملاقات میں سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی اور اسلامی اقوام کے درمیان اتحاد کیلئے جاری حمایت پر زور دیا گیا۔