غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ منصوبہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر ڈاکہ ہی: قاری یعقوب شیخ

لله*اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہو گا،امت مسلمہ صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرے گی،حافظ خالد نیک

جمعہ 27 جون 2025 20:20

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ منصوبہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر ڈاکہ ہے،امریکی و اسرائیلی گھناؤںے منصوبے کی مذمت کرتے ہیں،یہ منصوبہ فلسطینیوں کی تحریک کو ختم کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے جو صیہونی عزائم اور سامراجی پالیسیوں کا نیا روپ ہے،اہل غزہ کو انکی زمینوں سے بے دخل نہیںکیا جا سکتا،اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد نیک، انجینئر حارث ڈار و دیگر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات و وفود سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،قاری یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو غزہ میں مستقل تسلط کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جب کہ حماس کی جلاوطنی اور مشترکہ عرب حکومت کے قیام کا منصوبہ ایک خطرناک چال ہے جو مشرق وسطیٰ میں فلسطینی مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے،امت مسلمہ متحد ہو کر صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرے گی،فلسطینیوں کی زمین، ان کی تحریک، اور ان کی مزاحمت پر کوئی سودے نہیں ہونی چاہئے،جو شہدا کے خون سے غداری کرے گا آسمانوں سے اس کے بدلے لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حافظ خالد نیک، انجینئر حارث ڈار و دیگر کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی ہو چکی ہے، عالمی دنیا غزہ کے حوالہ سے بھی جنگ بندی کروائے، غزہ میں جاری بمباری کو روکا جائے، اور فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا جائے،غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو یقنی بنایا جائے،مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے عوام کے ساتھ مل کر ہر سطح پر مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی،بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کا دل ہے، اور جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔