
امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا مونڈیلیز کے حب، بلوچستان میں واقع پلانٹس کا دورہ ، پاکستان میں امریکی کاروباری اداروں کی خدمات کو سراہا
جمعہ 27 جون 2025 20:40
(جاری ہے)
پاکستان میں مونڈیلیز انٹرنیشنل کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز میں کیڈبری ڈیری ملک، ٹینگ اور کیڈبری اکلیرز شامل ہیں۔ کمپنی پاکستان بھر میں 1100 سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کرتی ہے اور حب، بلوچستان میں دو پیداواری یونٹس کے ساتھ ملک بھر میں ایک مربوط تقسیمکار نظام رکھتی ہے۔
یہ دورہ مونڈیلیزکا پاکستان میں اپنی سماجی ذمہ داری اور پائیداری کے لیئے کیجانے والی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔ 2024 میں کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران مستحق بچوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا، جو کمیونٹی کی فلاح کے لیے اس کے عزم کی علامت ہے۔ مزید برآں، مونڈیلیز پاکستان نے شمس پاور کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اپنے ٹینگ پلانٹ کو سولر توانائی پر منتقل کیا، جو صاف اور کم لاگت توانائی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ 2024 میں کمپنی نے مدرز ڈے، عید اور دیوالی جیسے ثقافتی تہوار بھی منائے، جو پاکستان کی ثقافتی تنوع کے لیے ان کے احترام کا مظہر ہیں۔اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا: "امریکی کاروباری کمپنیاں طویل عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری، روزگار کی فراہمی، مقامی صنعتوں کو تقویت دینے اور پائیدار اقتصادی تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ امریکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے کام جاری رکھنے کے لیے پٴْرعزم ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔امریکی حکومت پاکستان میں مختلف امریکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور ملازمتوں کے مواقع بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.