
ٹرمپ اگر ایران سے ڈیل میں سنجیدہ ہیں تو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے ناقابل قبول لہجہ ترک کردیں، ایرانی وزیرخارجہ
عباس عراقچی نے امریکی صدر کو ایران سے ڈیل کیلئے اہم مشورہ دیدیا، امریکی صدر کوایران کے سپریم لیڈرکے مخلص اورچاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا ہوگا، ایرانی وزیرخارجہ کا ایکس پر بیان
فیصل علوی
ہفتہ 28 جون 2025
14:05

(جاری ہے)
اپنی آزادی کو اہمیت دیتے ہیں اور کبھی کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ وہ ہمارا مستقبل طے کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عظیم اور طاقتور ایرانی عوام جنہوں نے دنیا کو دکھایا کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کیلئے ڈیڈی کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ دھمکیوں اور توہین کو ہم برداشت نہیں کرتے۔ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی مزید کہنا تھا کہ ایک قوم کے طور پر ہمارا بنیادی اصول سادہ اور سچائی پرمنحصر ہے۔ ہم اپنی قدرجانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں۔ ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ہمارے میزائلوں سے بچنے کیلئے اسرائیل کے پاس امریکہ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔انہوں نے لکھا کہ اگر غلط فہمیوں نے مزید غلط فیصلوں کو جنم دیا تو ایران بلا جھجک اپنی اصل طاقت کا مظاہرہ کرے گا جو ایران کی قوت کے بارے میں ہر مغالطے کا خاتمہ کر دے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں۔ کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاتھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی تھی۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں تھا۔نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کاکہنا تھاکہ ایران اسرائیل تنازع اب ختم ہوچکا تھا۔ اب دونوں تھک چکے تھے۔ دونوں جنگ کے خاتمے سے بہت مطمئن تھے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھاکہ ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کے جائزے میں صرف اسرائیلی انٹیلی جنس پر انحصار نہیں کر رہے تھے۔ ایران کے خلاف دباؤ کی پالیسی جاری رکھیں گے۔بعدازاں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے اور نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی تھی۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران سے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی تردیدکی تھی۔امریکی صدر کا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے اس معاملے پر کوئی بھی بات چیت نہیں ہورہی تھی۔ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے دو ٹوک الفاظ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح کردوں نئے مذاکرات شروع کرنے کیلئے کوئی معاہدہ، انتظام یا گفتگو نہیں ہوئی، مذاکرات شروع کرنے کیلئے کوئی منصوبہ طے نہیں کیا گیا تھا۔ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی انتظام ہوا ہے اور نہ ہی پسِ پردہ بات چیت جاری تھی۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
گریٹر اسرائیل کا تصور عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات‘پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت
-
پاکستان نہ ہی نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ ہی اس پر یقین رکھتے ہیں ،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.