گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، حج کی سعادت پر مبارکباد

ہفتہ 28 جون 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر فاروق ستار اور انس قائم خانی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ اور ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے تمام اراکین شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے انفرادی طور پر گورنرسندھ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کئے۔