
عمر عبداللہ پر بی جے پی کے ایجنڈے کو آگے بڑھارہے ہیں، عبدالوحید پرہ
اتوار 29 جون 2025 14:20
(جاری ہے)
انہوں نے اس تبدیلی کو نیشنل کانفرنس کے اصولی موقف سے بہت بڑا انحراف قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ خصوصی حیثیت سے اب ریاستی حیثیت پر آگئے ہیں جو بی جے پی کا مطالبہ ہے۔
ہم بھی ریاستی حیثیت کی بحالی کے خواہاں ہیں، لیکن ہماری بنیادی جدوجہد دفعہ370کی بحالی، انصاف ، سیاسی مذاکرات اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہے۔پی ڈی پی لیڈر نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات میں انتخابات بعد بھی کوئی کمی نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کو پہلے بھی برطرف کیاجارہا تھا اور اب بھی نکالا جا رہا ہے، نوجوان تب بھی جیلوں میں تھے اور اب بھی جیلوں میں ہیں،سیاسی قیدیوں کو پہلے بھی کشمیر سے باہر منتقل کیا جارہاتھااور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ جائیدادیں تب بھی ضبط کی جا رہی تھیں اور اب بھی کی جارہی ہیں، بے روزگاری پہلے کی طرح بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کو اب بھی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔وحیدپرہ نے کہا کہ اتنا بڑا مینڈیٹ ملنے کے باوجود تمام ارکان اسمبلی اب صرف ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ریاستی حیثیت کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست کا درجہ واپس آئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری بنیادی جدوجہد دفعہ370کی واپسی، اپنے سیاسی قیدیوں کی رہائی، سیاسی عمل اور مذاکرات کی بحالی کے لیے ہے۔ یہ ہم سب کے لیے سب سے اہم چیز ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.