بلدیاتی مزدور رہنمائوں کی صحافی جاوید چوہدری کے والد ،جاوید ناگوری کے بھائی اور دیگرکے انتقال پر تعزیت

اتوار 29 جون 2025 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدوررہنما سید ذوالفقارشاہ، جسٹس آف پیس ندیم شیخ ایڈوکیٹ، سلیم مائیکل ایڈوکیٹ، اکرام خان، نور حسین اعوان، اعجاز ولی، راجہ عاصم شہزاد، عباس احمد ،ریحان قاضی ،مزمل شاہ اور دیگر نے سینیئر صحافی جاوید اصغر چوہدری کے والد، پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کی جنرل سیکریٹری و صدر ساوتھ کراچی جاوید ناگوری کے بھائی اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے سیکریٹری انفارمیشن عمران علی کی سالی کے انتقال پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔