
امید ہے جہانگیر خان جیسا عظیم کھلاڑی دوبارہ پیدا ہوگا، امریکی قونصل جنرل
پاکستان میں باصلاحیت اور اہل مرد و خواتین کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں بس انہیں حوصلہ افزائی چاہیے، اسکاٹ اربوم
پیر 30 جون 2025 14:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے عظیم کارنامے انجام دے کر تاریخ رقم کی،لاس اینجلس اولمپکس 2028 کی میزبانی ملنا امریکا کے لیے اعزاز ہے، یہ امر قابل فخر ہے کہ پیرس اولمپکس 1900 کے بعد اب اگلے اولمپکس میں کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکواش کو اولمپک مقابلوں کا حصہ بنانے سے اس کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، کھیل خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، میری بیٹیوں نے بھی فٹبال، ریسلنگ اور رگبی کھیل کر اپنی اہلیت اور صلاحیتوں کا اظہار کیا،امید ہے کہ پاکستان میں اسکواش میں ترقی کا عمل جاری رہے گا۔امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان بتدریج اسکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور کراچی میں منعقدہ عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہترین انداز میں رہنمائی کروں، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن معیاری مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے، اس کی اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو اچھی اوربہترین سہولیات فراہم کرکے تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی ان سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور محنت کرکے اچھے نتائج کے لیے کوشش کرنی چاہیے، میکڈونلڈ جیسے اداروں کی کھیلوں خاص طور پر اسکواش کے فروغ کے لیے اسپانسرشپ قابل تحسین عمل ہے۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدراسد عدنان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل اورسندھ حکومت کی معاونت سے اکیڈمی میں مفت تعلیم اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے، اچھے نتائج سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں، میکڈونلڈ مرکزی اسپانسر ہونے کے ساتھ بھرپور معاونت اور سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدراباد اور سکھر میں بھی اسکواش کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ویمن ایونٹ اپنے نام کرنے والی سابق قومی چیمپین سعدیہ گل نے کہا کہ چار سال بعد اسکواش کورٹ میں قدم رکھ کر ٹائٹل جیتنے پر بہت خوشی ہے، مستقبل میں قومی اوربین الاقوامی ایونٹس میں بھی شرکت کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گی۔میکڈونلڈ کے سی او او جمیل مغل نے کہا کہ کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا قومی کردار ادا کرتے رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.