Live Updates

ھ*ظلم، کرپشن اور ناانصافی حد سے بڑھ چکی، قوم بیدار نہ ہوئی تو تباہی ہو گی،حبیب عرفانی

لله* امت مسلمہ کو دشمن سازشوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے،خطاب

پیر 30 جون 2025 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) مشائخ اتحاد کونسل کے مرکزی صدر اور سجادہ نشین سندر شریف ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں ظلم، ناانصافی اور کرپشن خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اگر قوم نے اب بھی بیداری کا مظاہرہ نہ کیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر صاحبزادہ سید اخیار حبیب عرفانی کے زیر انتظام منعقدہ روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حبیب عرفانی نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت، ماورائے عدالت قتل اور معصوم افراد کو لاپتہ کرنے جیسے واقعات نے عدل و انصاف کے نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ عارف والا، میلسی اور دیگر شہروں میں علما کے ساتھ پیش آنے والے ظلم و زیادتی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔

پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہر محب وطن شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر عرفانی نے کہا کہ امت مسلمہ کو امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی گھناؤنی سازشوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔محفل کے اختتام پر انہوں نے ملک کی سلامتی، امت مسلمہ کی سربلندی، فلسطین اور کشمیر کی آزادی، اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات